0

پرویز مشرف قوم کے ہیرو ہیں اور رہیں گے، فنکار بھی سابق صدر کے حامی

لاہور:: سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر فنکار برادری بھی ان کی حمایت میں کھڑی ہو گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شان، حمزہ علی عباسی، مہوش حیات، وینا ملک اور دیگر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں پرویز مشرف کی بھرپور حمایت کی ۔ شان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف قوم کے ہیرو ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
میرا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف بہادر انسان ہیں، ان کیخلاف ایسے فیصلے کو ذہن قبول نہیں کرتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں