اسلام آباد:: پاک فوج سے متعلق 3 ایکٹس میں ترامیم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، دونوں میں ترامیمی بلز متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوانے پر اتفاق ہو گیا۔
پرویز خٹک کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی امور قانون سازی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک افواج سے متعلق ترمیمی بل آج قومی اسمبلی پیش ہوں گے، تینوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے۔