0

پاک امریکا تعلقات میں پیشرفت، ٹرمپ کی پاکستان کیلئے آئی ایم ای ٹی پروگرام کی توثیق

واشنگٹن:: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے فوجی تربیت کے پروگرام کی بحالی کی توثیق کر دی، تاہم سلامتی سے متعلق دیگر معاون پروگراموں پر پابندی برقرار رہے گی۔
امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ پروگرام کی بحالی کا فیصلہ امریکا کی قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

ایلس ویلز کے مطابق صدر ٹرمپ نے پاکستان کے لیے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے، تاہم سلامتی سے متعلق دیگر معاون پروگراموں پر پابندی برقرار رہے گی۔
یاد رہے امریکا کی جانب سے گزشتہ ماہ اپنے فوجی تربیتی اور تعلیمی پروگرام میں پاکستان فوج کے افسران کی شمولیت کی بحالی کی منظوری دی گئی۔

دو سال قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹر نیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام میں پاکستانی فوج کے افسران کی شمولیت پر پابندی عائد کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں