اسلام آباد:: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں پاکستانی شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری ہیں، عالمی برادری نے بھی چین کےاقدامات کوسراہا، چینی حکومت کے کرونا وائرس سے متعلق اقدامات پر پاکستان بھی مطمئن ہے۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ووہان میں موجود پاکستانی شہریوں کو تحفظ دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں، پاکستانی شہریوں کی خوراک کے مسئلے پر چینی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستانی سفارتخانے میں رابطوں کیلئے نمبرمختص کر دیئے گئے ہیں۔

