0

پاکستان سپر لیگ کی چمکتی دمکتی ٹرافی کی آج تقریب رونمائی

لاہور:: پاکستان سپر لیگ کی لشکارے مارتی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہو گی، تمام چھ کپتان جیت کا جذبہ دکھائیں گے اور اپنا اپنا پلان بھی بتائیں گے۔

روشنیوں کے شہر میں کرکٹ سے اجالے ہونے کو بےتاب، پی ایس ایل فائیو ٹرافی آج بے نقاب ہو گی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رنگا رنگ تقریب دن تین بجے ہو گی، تمام چھ کے چھ کپتان بھی موجود ہوں گے، چمچماتی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کے بعد ٹیم لیڈرز اپنے پلان بتائیں گے، جیت کے لیے ٹرافی پر نظریں جمائیں گے۔

دس لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم والے والے پانچویں سالانہ کرکٹ میلے کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو گا، افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکا لگے گا جس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، گذشتہ روز بھی ریہرسل جاری رہی۔

فُل گلیمر کے بعد پہلی گیم ہو گی جس میں دوبار کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے میچ پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں