0

ٹانگوں سے محروم 90سالہ شخص کی سکائی ڈائیونگ پردنیا حیران

برکلے:: امریکا میں دونوں ٹانگوں سے محروم شخص سٹین رورر نے اپنی عمر کے 90 سال پورے ہونے پر 13 ہزار فٹ کی بلندی سے کامیاب سکائی ڈائیونگ کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹین رورر ریٹائرڈ زندگی گزار رہے ہیں، ان کی بیٹی نے ایک روز ان سے کہا کہ وہ بھی ہمت کریں اور ان کے ساتھ ہوائی جہاز سے سکائی ڈائیونگ کریں۔

اس سوال پر غیر متوقع طور پر سٹین نے فوری ہاں کہہ دی اور عمل بھی کر ڈالا۔ سٹین نے ہزاروں فٹ کی بلندی پر زمین پر اترنے کے بعد اس تجربے کو بہت خوبصورت اور ناقابلِ فراموش قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں