اسلام آباد:: وزیر اعظم عمران خان بحرین کے دورے پر چلے گئے، شاہ محمود قریشی اور زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم کو بحرین کے اعلی ترین سویلین اعزاز سے نوازا جائے گا، عمران خان بحرین کے امیر حماد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔
عمران خان بحرین کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے، حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ بحرین کا پہلا دورہ ہے۔