لاہور:: صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کے رکن سردار شہاب نے صاف بتا دیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب تبدیل ہوتے ہیں تو وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے۔
تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض گروپ نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس حوالے سے سردار مہتاب نے واضح کر دیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ کی تبدیلی ہوتی ہے تو ہم وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے۔ وزیراعظم پنجاب کے لیے جس کو بھی نامزد کریں گے، ہمیں قبول ہو گا۔
غضنفر عباس چھینہ کا دنیا نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ہم بالکل ناراض ہیں کیونکہ ہمیں فنڈز نہیں مل رہے۔ آج اپنی مشاورت میں تمام چیزیں طے کر لیں گے۔
غضنفر عباس چھینہ کا کہنا تھا کہ ہم سے اپوزیشن سمیت کسی اور جماعت نے رابط نہیں کیا۔ اگر فنڈز نہ ملے تو پھر مستقبل بارے سوچنا پڑے گا۔