0

وزیراعلیٰ بلوچستان سردار جام کمال کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

کوئٹہ:: وزیراعلیٰ بلوچستان سردار جام کمال کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال نے وزیر خزانہ ظہور بلیدی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد اپنا ٹیسٹ کرایا تھا۔ صوبائی وزیر خزانہ نے خود کو گھر پر قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں، انہوں نے وبا میں مبتلا ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

ظہور بلیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جو میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جلد صحتیابی کے لیے دعاگو رہے۔ میں ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق قرنطینہ میں ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ صحتیابی کی جانب گامزن ہوں۔

اس سے قبل بھی متعدد سیاستدان اور اہم شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی، فیصل ایدھی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں