0

نجی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر کا ایئرہوسٹس پر تشدد، زخمی

لاہور:: دبئی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر نے دوران پرواز ایئرہوسٹس کو تھپڑ دے مارا

اسلام آباد پہنچتے ہی مسافر کو اے ایس ایف حکام نے گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 217 میں صغیر نامی مسافر نے ایئرہوسٹس سے کھانا مانگا، ساتھ ہی موبائل سے ویڈیو بنانے لگا، تلخ کلامی کے بعد مسافر نے موبائل فون ایئرہوسٹس کو دے مارا۔جس سے ایئر ہوسٹس زخمی ہو گئی۔ مسافر نے ایئرہوسٹس کو تھپڑ بھی مارا۔ لینڈنگ سے قبل کپتان نے سکیورٹی طلب کر لی اور طیارہ لینڈ ہوتے ہی اے ایس ایف نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔نجی ایئرلائن کی انتظامیہ نے مسافر کے اہل خانہ کی جانب سے معافی مانگنے پر اسے معاف کردیا جس کے بعد انتظامیہ کے کہنے پر اسے رہا کردیا گیا۔ افسوس ناک واقعے کے بعد ترجمان کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے لیے نئے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔کیبن کریو کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ بلک ہیڈ سیٹ پربیٹھنے والے مسافروں سے اضافی چارجز لیے جائیں ، بلک ہیڈ سیٹ پر زبردستی اور اضافی چارجز کے بغیر قبضہ کرنے والوں کو اگلے ایئرپورٹ پر متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں