0

ملائیشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپسی کیلئے روانہ

اسلام آباد:: پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کوالالمپور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گیا۔ طیارے سے ملائیشیا کی جیلوں میں قید تین سو سے زائد پاکستانیوں کو واپس لایا جا رہا ہے۔
ملائیشیا میں محصور تین سو سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ شام 6 بج کر 10 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ ‏کرے گا۔

کوالالمپور ایئرپورٹ پر پاکستان روانگی سے قبل پاکستانی شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اور پی آئی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا ‏کیا۔ معاون خصوصی اوورسیز زلفی بخاری کہتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود حکومت کی ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں