0

مخصوص اسمارٹ فون صارفین آئندہ سال واٹس ایپ سے محروم ہوجائیں گے.

مخصوص اسمارٹ فون صارفین آئندہ سال واٹس ایپ سے محروم ہوجائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسے تمام صارفین جو ونڈوز فون چلانے کے شوقین ہیں ،31 دسمبر کے بعد ان کے موبائل فون پر یہ ایپ کام نہیں کریگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت مائیکروسافٹ اسٹور پر یہ ایپ موجود ہے تاہم 31 دسمبر کے بعد اسے وہاں سے ہٹا دیا جائے گا اس حوالے سے واٹس ایپ نے ونڈوز فون صارفین کو ایک پیغام بھی ارسال کیا ہے جس میں انہیں متنبہ کیا گیا کہ آپ 31 دسمبر کے اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ کو استعمال نہیں کر پائیں گے۔ آنے والے چند ماہ کے دوران واٹس ایپ کچھ اینڈرائڈ اور آئی فونز کے ماڈلز پر بھی کام کرنا بند کردیگا۔
ایسے اینڈرائڈ فون صارفین جو اینڈرائڈ کا 2.3.7 ورژن یا اس سے پہلے کا ورژن استعمال کر رہے ہیں ان کے موبائل فون پر اب آئندہ برس یکم فروری سے واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت موجود نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں