لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر نفرت انگیز تقریر کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے سدک پولیس اسٹیشن میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں تیسری مرتبہ طلب کیا گیا تاہم انہوں نے اس بار بھی سوالوں کے جوابات نہیں دیے۔ پولیس کو سوالات کے جواب نہ دینے اور شواہد کی روشنی میں پراسیکیوشن نے ان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کردی۔
فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد بانی ایم کیو ایم کو سینئیر ڈسٹرکٹ جج ایما آربتھنوٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تاہم وہ کسی بھی میڈیا کے ذریعے تقاریر نہیں کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ عدالت نے الطاف حسین کی رہائش گاہ پر رات کو کسی بھی شخص کے آنے اور عدالتی حکم کے بغیر ان کے ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی لگادی۔
