0

فیصل آباد: سبزیوں کے بعد دالیں بھی تیس سے چالیس روپے کلو مہنگی

فیصل آباد:: فیصل آباد میں مہنگائی نے شہریوں کو پریشان کر دیا، سبزیوں کے بعد دالیں بھی تیس سے چالیس روپے فی کلو مہنگی ہو گئیں۔ حکام سرکاری نرخ ناموں پر دالوں کی فروخت کے عمل کو بھی یقینی نہیں بنا سکے۔

گوشت اور سبزیوں کے بعد دالوں کی قیمتوں میں اضافے نے سفید پوش طبقے کا بھرم توڑ دیا، فیصل آباد میں گزشتہ چند روز میں دالوں کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔

مارکیٹ کمیٹی نے دال چنا 108، دال ماش 135 سے 180، دال مسور 135، دال مونگ کی قیمت 172 روپے مقرر کر دی، بڑھتی مہنگائی نے شہریوں کی زندگی دو بھر کر دی۔

تاجر کہتے ہیں کہ ڈالر مہنگا ہونے سے دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سرکاری ریٹ پر کیسے بیچیں، حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ریٹ سے متعلق تاجروں سے مشاورت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کہتے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صارفین کو سرکاری ریٹ پر دالیں مہیا کروائیں گے، مہنگائی سے تنگ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سے بہت امیدیں تھیں۔ معاشی حالات مشکل سہی لیکن حکومت کو کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں