0

عمران خان کیساتھ نیک نیتی سے چل رہے ہیں: شجاعت

اسلام آباد:: عہدوں یا وزارت کی ضرورت نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہو وزیر اعلٰی بلوچستان کی ملاقات ، سیاسی صورتحال و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، اس موقع پر چیئرمین توانائی کمیٹی چودھری سالک حسین اور صوبائی وزیر زمرک خان بھی موجود تھے ، ملاقات میں سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، انہوں نے ہمیشہ جوڑنے کی بات کی ہے اور ہر مشکل مرحلہ پر اپنی مثبت تجاویز سے مسائل کا حل ڈھونڈ نکالا ہے ، چودھری شجاعت نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ مخلص اور نیک نیتی کے ساتھ چل رہے ہیں، ہمیں عہدوں یا وزارت کی ضرورت نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہو تاکہ ملک پر چھائے مہنگائی کے بادل چھٹ جائیں اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہو، انہوں نے کہا کہ حکومت تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے میں مخلص ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں