بغداد:: عراق میں 70 ہزار سال پرانا انسانی ڈھانچہ دریافت ہوا ہے جس کی کھوپڑی، سینہ اور دونوں ہاتھ درست حالت میں ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد سے 500 میل دور شمال میں ماہرین آثار قدیمہ کو تحقیق کے دوران شنیدر نامی غار سے ہزاروں سال پرانا انسانی ڈھانچہ ملا۔
ماہرین کو حیرت انگیز طور پر ڈھانچے کی کھوپڑی، سینہ اور دونوں ہاتھ درست حالت میں ملے ہیں تاہم ڈھانچے کی صنف کا تاحال کچھ پتہ نہیں چلایا جا سکا تاہم اس کا نام شنیدر زیڈ رکھ دیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ اس بات کے ابتدائی ثبوت موجود ہیں کہ اس انسان کو جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا۔