لندن:: محمکہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ “سیارہ طوفان” دو ہزار تیرہ کے بعد سب سے شدید ترین طوفان ہے۔ 93 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے طوفان نے لندن سمیت متعدد شہروں میں تباہی مچا دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہروں کو ہدایت کی ہے کہ بغیر ضرورت سے گھروں سے نہ نکلا جائے جبکہ ضروری حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔ محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید طوفان کے ساتھ بارش کے امکانات ہین جس کئ وجہ سے موسم شدید خراب ہونے کے امکانات ہیں۔
برطانیہ بھر کی طرح بریڈ فورڈ میں بھی طوفانی بارش کا آغاز ہو گیا ہے۔ بریڈ فورڈ ڈسٹرکٹ کے کئی علاقوں میں سیلاب کی وارنگ جاری کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کیٹھلے شپلے، کلکیٹن باٹلے، ہیکمنڈوئیک اور دیگر علاقوں کو بھی وارننگ جاری کی جا چکی ہے۔
محکمہ موسمیات نے لوگوں کو بجلی اور گیس بند کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ طوفان کے پیش نظر ہوائی جہازوں، ٹرین کا سفر اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ شدید متاثر ہیں۔
سب سے بڑے ڈڈلی زو، ڈیرٹر منیر اور بلیک کونٹری میوزم کو پبلک سیفٹی کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ تیز بارش اور آندھی سے درخت گر گئے جس کی وجہ سے گزرنے والی ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔