0

ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈار کی کوٹھی کو نیلام کرنے کا اشتہار دے دیا

لاہور:: سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع 4 کنال 17 مرلے کا ہجویری ہاؤس نیلام ہوگا، ضلعی انتظامیہ نے 7 ایچ گلبرگ کی نیلامی کیلئے اشتہار دے دیا، نیلامی 28 جنوری کو 12 بجے ہوگی۔

ڈی سی لاہور دانش افضال کی نگرانی میں نیلامی کا پنڈال ہجویری ہاؤس میں لگایا جائے گا، 12 کمروں پر مشتمل 4 کنال 17 مرلے کی کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر ہے۔

کامیاب بولی دہندہ کو 25 فیصد رقم فوری جمع کروانا ہو گی جبکہ باقی رقم 7 یوم کے اندر جمع کروانا ہوگی۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے عدالتی احکامات پر اسحاق ڈار کی کوٹھی کی نیلامی کروائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں