0

شہبازشریف کا وزیراعظم کے نام خط،چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 3نام بھجوا دیئے

اسلام آباد:: مسلم لیگ ن کے صدر اورقائدحزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کوچیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 نام بھجوادیئے، شہبازشریف کی جانب سے وزیراعظم کو ناصر محمود کھوسہ،جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام ارسال کئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط کیا ہے ،شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 3نام وزیراعظم کو بھجوا دیئے ،وزیراعظم کو ناصر محمود کھوسہ،جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام ارسال کئے گئے۔

شہبازشریف نے خط میں کہاہے کہ میری دانست میں یہ ممتاز شخصیات اس منصب کیلئے نہایت مناسب اور اہل ہیں،اس امید کے ساتھ 3 نام بھجوا رہاہوں آپ کی طرف سے جلد جواب ملے گا،خط میں کہاگیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر،ایک یاایک سے زائد ارکان کا تقررنہ ہوا تو الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائے گا۔
خط میں مزید کہاگیا ہے کہ بغیرتاخیرکے چیف الیکشن کمشنرکے تقررکیلئے یہ3 نام زیرغورلائیں،6دسمبرکوچیف الیکشن کمشنرکی5سال کی آئینی مدت مکمل ہورہی ہے، الیکشن کمیشن کے2ارکان کے عہدے بھی تاحال خالی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں