0

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ15فروری کو پاکستان کا دورہ کرینگے

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ15فروری کو پاکستان کا دورہ کرینگے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ14رکنی وفد کے ہمراہ 15فروری کو پاکستان کا دورہ کرینگے،اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم دورے سے ایک روز قبل پاکستان پہنچیں گے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گویتریس پاکستان میں یو این مشن کے مختلف دفاتر کا بھی دورہ کریں گے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انیتو گوتریس پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں