0

سکینہ سموں نے 2020 کو فلم انڈسٹری کی ترقی کا سال قرار دیدیا

کراچی:: سینئر اداکارہ، پروڈیوسر و ہدایتکارہ سکینہ سموں ڈرامہ انڈسٹری میں شہرت و مقبولیت کے بعد فلمسازی کے میدان میں سرگرم ہو گئیں، انہوں نے 2020 کو انڈسٹری کی ترقی کا سال قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بطور پروڈیوسر و ہدایتکارہ سکینہ سموں نے اپنی پہلی فلم ’’انتظار‘‘ پر کام کا آغاز کر دیا ہے جس کی کاسٹ میں ثمینہ احمد، کیف غزنوی، خالد احمد، رضا علی عابد ، عدنان جعفر اور سمیت اداکار شامل ہیں۔ سکینہ سموں خود بھی کردار نبھائیں گی۔ فلم کی شوٹنگ زور و شورسے جاری ہے۔

سکینہ سموں کا کہنا ہے کہ 2020 فلم انڈسٹری کی ترقی کا سال ہو گا، اس وقت 30 سے 40 فلمیں زیر تکمیل ہیں جن کی نمائش سے سینما انڈسٹری کو استحکام ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں