اسلام آباد:: احتساب عدالت نے نارووال سپورٹس سٹی سکینڈل کیس میں احسن اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع کر دی۔
دوران سماعت احسن اقبال روسٹرم پر آئے اور کہا کہ نیب سے پوچھیں سعودی عرب کو خط لکھا تو کیا جواب ملا ؟ نیب بتائے کیا ان کے اکاؤنٹس میں نکلی رقوم وہی نہیں جو اثاثوں کی فروخت سے ملیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس میں سب کچھ بتائیں گے کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے۔ عدالت نے احسن اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔
میڈیا سے گفتگومیں احسن اقبال نے نیب کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ آئین کے خلاف ہے۔ انہوں نے حکومت پر بھی خوب تنقید کی۔