کراچی:: عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں13ڈالرکاغیر معمولی اضافہ ہوا
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا700روپے مہنگا ہوکر91ہزار کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 1572ڈالر ہوگئی جسکے باعث کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کے اضافے سے 91ہزار روپے اوردس گرام سونے کی قیمت600روپے کے اضافے سے 78018روپے ہوگئی دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا