0

سندھ کابینہ میں تبدیلی، سعید غنی کو محکمہ تعلیم کا قلمدان ملنے کا امکان

کراچی:: سندھ کابینہ میں وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلی کا امکان، وزیراطلاعات سعیدغنی کو محکمہ تعلیم کا قلمدان دیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات سعید غنی کا قلمدان تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ انہیں محکمہ تعلیم کا قلمدان دینے کا امکان ہے جبکہ وزیربلدیات ناصر شاہ کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کا قلمدان کئی ماہ سے وزیراعلی مراد علی شاہ کے پاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں