0

زیادتی کے بڑھتے واقعات، بشریٰ انصاری کا مدرسوں، سکولوں میں کیمرے لگانے کا مشورہ

لاہور:: سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی کے واقعات پر کہا ہے کہ اس قبیح جرم کی روک تھام کیلئے دینی مدارس اور مولویوں کے کمروں میں کیمرے لگائے جائیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ والدین بچوں کو دینی تعلیم اپنی نگرانی میں دلوائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سکولوں میں اساتذہ کے طالب علموں پر تشدد کو بھی روکنا ہو گا، طالب علم کو اذیتیں دینا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں، سکولوں میں بھی اساتذہ کی نگرانی کیمرے لگا کر کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں