0

رواں سال کے پہلے کاروباری روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں کمی

لاہور:: ملک بھر میں رواں سال کے پہلے کاروباری روز کے دوران فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آئے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نی قیمت 1518 امریکی کرنسی ہو گئی۔

دوسری طرف پاکستان میں بھی اس کمی کے اثرات دیکھنے میں آئے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کمی دیکھی گئی، صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر نئی قیمت 88150 روپے ہو گئی۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 216 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 75574 روپے ہو گئی۔

دریں اثناء ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا جسکے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 1070 روپے پر برقرار رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں