0

راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلا دیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

راولپنڈی:: راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کا شاندار آغاز، پہلے 2 اوورز میں‌ 2 بنگالی بلے بازوں‌ کو پویلین کی راہ دکھا دی. اوپنرز تمیم اقبال اور سیف حسن صرف 3 کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوئے جن کو محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی نے شکار کیا.

پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، اوپنر بلے باز سیف حسن کو شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں‌ صفر سکور پر آوٹ کر دیا، ان کا کیچ اسد شفیق نے پکڑا۔ دوسرے اوور میں محمد عباس نے دوسرے اوپنر تمیم اقبال کو ایل بی ڈبلیو کیا جو صرف 3 رن بنا سکے تھے۔ یوں 3 کے مجموعی سکور پر بنگلا دیشی شیروں کے اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔

قبل ازیں ٹاس جیتنے پر کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کو جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں‌ گے، فاسٹ باولر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، عابد علی نے ڈیبیو میں‌ اچھی کارکاردگی دکھائی، ٹیسٹ ٹیم میں‌ کوئی تبدیلی نہیں‌ کی گئی۔ بنگلا دیشی کپتان مومن الحق نے کہا کہ ہماری بیٹنگ لائن اچھی ہے، ٹیم میں‌ نئے کھلاڑیوں‌ کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ پرفارم کریں۔

واضح رہے کہ طویل دورانیے کے کرکٹ امتحان میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے جس نے دس میں سے نو میچ جیتے، ایک ڈرا ہوا، بنگلادیش کبھی فتح یاب نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں