0

دکی: مٹی کا تودہ گرنے سے 3 بھائیوں سمیت چار کان کن جاں بحق

کوئٹہ:: بلوچستان کے ڈسٹرک دکی میں انتہائی افسوسناک حادثہ ہوا ہے جہاں مٹی کا تودہ گرنے سے چار کان کن جاں بحق ہو گئے ہیں، ان میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیموں اور مقامی کوئلہ کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کیں۔ اسسٹنٹ مائنز انسپکٹر دوست محمد ناصر نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کا تعلق مسلم باغ سے ہے۔

ادھر لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کے تودے تلے دبنے والے کان کنوں کی لاشیں پانچ گھنٹے کے بعد لاشیں نکالی گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں