0

دورہ پاکستان: بنگلہ دیشی ٹیم اپنا سکیورٹی حصار بھی ساتھ لے کر آئے گی

لاہور:: پاکستان کے دورے پر آنے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اپنا سکیورٹی حصار بھی ساتھ لے کر آئے گی کیونکہ متعلقہ وزارت کو بنگلہ دیشی حکومت نے حکم دیا ہے کہ ٹیم کے ساتھ حفاظتی عملہ لازمی تعینات کیا جائے۔

اس ایشو کو بی سی بی کے ساتھ پی سی بی نے بھی تسلیم کرلیا ہے اور تینوں مرتبہ جب مہمان ٹیم پاکستان آئے گی تو اس کے ساتھ حفاظتی عملہ بھی موجود ہوگا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی بورڈ کو تین مرتبہ پاکستان کے دورے پر آنے کے باعث دو کروڑ ٹکا کا مالی بوجھ اٹھانا ہوگا کیونکہ ایک کروڑ ٹکا کی بھاری رقم جہازوں کے کرائے جبکہ ہر بار پاکستان آمد پر کھلاڑیوں کو پچاس ڈالرز کی ادائیگی ٹور فیس کی مد میں کرنی ہوگی جبکہ سفری اور یومیہ الاؤنس کے اخراجات پی سی بی اٹھائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں