0

دنیا کا پہلا کرتب دکھانے والا انسان بردار ڈرون تیار

زغرب:: کروشیا نے دنیا کا پہلا کرتب دکھانے والا انسان بردار ڈرون تیار کر کے فضائی سفر میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کروشیا کی کمپنی کے تیار کردہ اس ایروبیٹک ڈرون میں ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ یہ پہلا ڈرون ہے جو باقاعدہ طیاروں کی طرح کرتب اور ہوابازی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس ڈرون میں 12 روٹر نصب کئے گئے ہیں جس کی بدولت یہ ہوا میں پلٹتا اور جھپٹتا ہے اور 87 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ منفرد نوعیت کے اس ڈرون کی ابتدائی پرواز میں کسی مسافر کی بجائے ایک ڈمی کو بٹھایا گیا تھا جس نے انجنئرز کی توقعات کے عین مطابق بالکل درست پرواز کی جس کے بعد انسان بردار ڈرون کو پرواز کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں