0

حکومت نے ٹرانسپوٹرز کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، بھاری جرمانے کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور:: ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ملک گیر احتجاج کے بعد حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔ موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر بھاری جرمانوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ بھاری جرمانوں کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے ٹرانسپوٹرز نے گزشتہ روز ملک گیر ہڑتال کی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حکومت نے فوری ٹرانسپورٹرز کیساتھ مذاکرات کیے اور نئے جرمانوں کو نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

واضح رہے کہ وزارت مواصلات نے موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ڈرائیونگ کے دوران تیز رفتاری پر 10 ہزار روپے جبکہ اوور لوڈنگ پر 5 ہزار جرمانہ عائد کیا تھا۔

حکومت نے ٹرانسپوٹرز بھاری جرمانے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے موٹر ویز پولیس اور متعلقہ اداروں کو مطلع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں