حب:: بلوچستان کے سرحدی شہر حب میں حب ریلی کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز ہو گا، خواتین ریس شروع کریں گی۔ دفاعی چیمپئن سلمی خان زخمی ہونے کے باعث شرکت نہیں کررہی۔ ملک کے صف اول کے ڈرائیورز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
حب ریلی 2020 کا آغاز ویمنز کیٹگری سے ہوگا، ٹوشنا پیٹل ریلی کا آغاز کریں گی، دفاعی چیمپئن سلمی خان شرکت نہیں کریں گی وہ گزشتہ روز ریکی کے دوران گاڑی الٹ جانے سے زخمی ہو گئی تھیں۔
ویمنز کیٹگری میں تین خواتین ریسرز باقی رہ گئیں، ویمنز کے بعد اسٹاک کیٹگری کے مقابلے ہوں گے جس میں 25 ڈراورز ایکشن میں ہوں گے، پری پیرڈ کیٹگری میں 20 ڈرائیورز نے رجسٹریشن کرائی ہے۔