0

بھارت کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں: فواد چودھری

اسلام آباد:: فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 18 فروری کے دہلی کے ریاستی انتخابات میں ممکنہ شکست دیکھتے ہوئے مودی نے پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے، شہریت کے قانون اور گرتی ہوئی معیشت نے مودی جی کے اوسان خطا کر دیئے ہیں، ان بیانات سے مودی الیکشن نہیں جیت سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں