0

بھارتی گلوکارہ سشمیتا نے خود کشی کر لی

نئی دہلی:: بھارتی پلے بیک سنگر سشمیتا نے جہیز مانگنے پر بار بار ہراساں کرنے پر مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ گلوکارہ نے خود کشی سے قبل ایک وٹس ایپ مسیج اپنی والدہ کو کیا اور اس کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی طرف سے خود کشی سے قبل ایک پیغام ملا ہے، اس پیغام میں لکھا ہے کہ ان کے شوہر اور سسرالی رشتے دار جہیز کے معاملے پر بار بار ہراساں کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی گلوکارہ سشمیتا نے 2018ء میں شرت کمار کے ساتھ شادی کی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان جلد اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے خود کشی کرنے والی گلوکارہ سشمیتا کے شوہر کے خلاف جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ میں مزید شرت کمار کے ساتھ ساتھ ان کی بہن اور آنٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں