ممبئی:: بھارتی اداکار اور سابق رکن پارلیمنٹ تاپس پال دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گئے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق تاپس پال بنگال کے معروف اداکار تھے۔ بعد ازاں انہوں نے وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینر جی کی سیاسی جماعت آل انڈیا ترینامول کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور اس کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے
رپورٹ کے مطابق دل کا دورہ پڑنے پر انہیں ممبئی ہسپتال پہنچایا گیا جہاںجانبر نہ ہو سکے ۔ تاپس پال لوک سبھا کے رکن بننے سے پہلے مغربی بنگال اسمبلی کے بھی دو بار رکن منتخب ہو چکے تھے۔ انہوں نے دیدار کیرتی، صاحب، بھالوباسا بھالوباسا اور گرو دکشنا سمیت کئی کامیاب بنگالی فلموں میں کام کیا۔