لاہور:: بغیر شناختی کارڈ کے بسوں، ویگنوں، ٹرینوں میں سفر کر نے پر پا بندی عائد کردی گئی۔
حکو مت پنجاب نے ضلع گجرات سمیت صو بے بھر کےتمام اضلاع کے رہائشی مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بسوں، ویگنوں، کوسٹرز، ہائی ایسوںاور ٹرینوں میں سفر کرتے وقت اپنا شناختی کارڈ اپنے پاس رکھیں ،مسافر گاڑیوں کے مالکان و عملہ مسافروں کے شناختی کارڈ نمبر، مو بائل فون نمبر اور مکمل ایڈ ریس اپنے ریکارڈ میں درج کریں، ان ہدایات پر عمل نہ کر نیوالے گاڑیوں کے مالکان و عملہ کے خلاف سخت قا نو نی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔