0

بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملہ، کئی راکٹ گرین زون میں آ گرے

بغداد:: بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا، کئی راکٹ گرین زون میں آ گرے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بغداد کے امریکی سفارت خانے اور امریکی اتحادی فوجی اڈے پر متعدد راکٹ میزائل داغے گئے ہیں، ابھی تک صورت حال واضح نہیں ہو سکی کہ حملہ کس نے کیا نہ ہی حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

امریکہ کی جانب سے بھی حملے سے متعلق فوری پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم ماضی میں ٹرمپ انتظٓامیہ عراقی ملیشیاوں پر حملوں کے الزامات عائد کرتی رہی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل ایرانی میجر جنرل حسین سلامی نے امریکی حملے میں ہلاک قاسم سلیمانی کے چالیسیویں کے موقع پر کہا تھا کہ اب معمولی غلطی بھی کی گئی تو امریکہ اور اسرائیل پر حملے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں