بغداد:: بغداد کا گرین زون ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، حکومت مخالف مظاہروں کے دوران امریکی سفارتخانے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب پانچ راکٹ داغے گئے، سیکورٹی حکام کے مطابق تین راکٹ ہائی سکیورٹی زون میں گرے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عراقی وزیراعظم نے امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملےکی مذمت کی ہے۔
امریکا کی جانب سے جاری بیان میں عراق سے سفارتخانے کی سیکورٹی یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔