اسلام آباد:: نیپرا نے سالانہ رپورٹ 2018-19 جاری کر دی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نا اہلی اور غفلت کے باعث قومی خزانہ کو 123 ارب کا نقصان ہوا جبکہ 152 مہلک حادثات میں کئی جانیں بھی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپینوں کی نا اہلی سے 45 ارب روپے جبکہ واجبات کی عدم وصولی کے باعث خزانے کو 78 ارب روپے کا نقصان ہوا، ایک سال میں تقسیم کارکمپنوں کے خلاف 5 ہزار 854 شکایات درج کرائی گئیں جن میں سے پانچ ہزار 440 شکایات کا ازالہ کیا گیا، پاور سیکٹر سے متعلق 1423 کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال میں 6 سو52 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 12 جبکہ ملک میں نیٹ میٹرنگ کے 1143 لائسنسز جاری ہوئے، اس وقت پنجاب میں 16 ہزار 776 میگاواٹ بجلی پیداواری صلاحیت کے پلانٹس ہیں، سندھ میں 7 ہزار 530 میگاواٹ، خیبر پختونخواہ میں 5 ہزار 855 میگاواٹ کے پلانٹس ہیں۔