0

آمدن سے اثاثوں کا کیس: حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31 جنوری تک توسیع

لاہور:: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کہ آپ کب گرفتار ہوئے۔ حمزہ شہباز نے عدالت کو بتایا کہ بھول گیا ہوں کہ کب گرفتار ہوا، شاید 11 جون 2018 کو گرفتار کیا گیا اور 4 ستمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔

عدالت نے اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں