لاہور:: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی ہے، نئی رینکنگ میں پاکستانی ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔ باﺅلرز کی فہرست میں پہلی دونوں پوزیشنوں پر افغانستان کے باﺅلرز کاقبضہ ہے۔
آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ بھی جاری کردی، قومی بلے باز بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ کی دوسری اورانگلینڈکی ڈیوڈمیلان کی تیسری پوزیشن ہے،
لوکیش راہول چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں،بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجے ترقی پا کر9 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ شیکھر دھون ایک درجے ترقی کے ساتھ15ویں پوزیشن پر قابض ہوچکے ہیں، منیش پانڈے 4 درجے ترقی کے ساتھ 70 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
سری لنکا کے دھننجیا ڈی سلوا 72 سیڑھیاں چڑھ کر 115 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ سپنر سندیکن نے 39ویں سے 29ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق ٹیم رینکنگ میں پاکستان پہلی اور آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر براحمان ہیں۔
باﺅلرز کی فہرست میں پہلی دونوں پوزیشنوں پر افغانستان کے باﺅلرز کاقبضہ ہے،راشد خان کی پہلی اور مجیب الرحمن کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان 8 ویں نمبر پرہیں۔