اسلام آباد:: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آٰیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کی سفید رنگ کی گاڑی نے اشارہ بند ہونے کے باوجود سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر ماری۔
حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ دیگر 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے سفارتخانے کی گاڑی کو مزید کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔