0

امریکا میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ

نیویارک:: امریکا میں بسنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا، نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہیٹن میں ٹیکسیوں پر کشمیر کی آزادی والے نعروں کے بورڈز لگا دیئے۔

فری کشمیر مہم کا اہتمام نیویارک کے ٹیکسی ڈرائیورز نے کیا۔ ٹیکسیوں پر کشمیر کی آزادی کے علاوہ بھارتی مظالم اور کئی ماہ سے جاری کرفیو کے خلاف نعرے درج تھے۔ ٹائم سکوائر میں بھی بڑی تعدا د میں ٹیکسی ڈرائیورز گزرتے رہے۔

کشمیری کمیونٹی کا کہنا کے انڈین مظالم کے خلاف احتجاج اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا یہ سلسلہ تین دن جاری رہے گا۔ مظاہرین کی بڑی تعداد اقوام متحدہ کی عمارت کے علاوہ بھارتی مشن اور بھارتی قونصلیت کی عمارتوں کے سامنے سے گزریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں