کراچی:: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں دو مقدمات میں ڈاکٹرفاروق ستار، میئر کراچی اور ایم کیو ایم رہنماوں پر فرد جرم عائد کر دی۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف 27 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار الحسن، مئیر کراچی وسیم اختر اور محمد جاوید پر فرد جرم عائد کر دی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ طلب کرلئے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ ملیر سٹی اور بریگیڈ میں دو مقدمات درج ہیں۔
دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج معالجے سے متعلق کیس کی سماعت مدعی مقدمہ کی عدم حاضری کے باعث 25 جنوری تک ملتوی ہوگئی۔ پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم،مئیر کراچی وسیم اختر، انیس قائم خانی، روف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔