لاہور:: لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 7 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے کہا شہباز شریف آشیانہ اقبال کرپشن ریفرنس میں مسلسل غیر حاضر ہیں، لیگی رہنما کی عدم پیشی کے باعث کارروائی متاثر ہو رہی ہے، شہباز شریف کو آخری موقع دیا جاتا ہے، آئندہ حاضری یقینی بنائیں۔
یاد رہے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔