0

اتحادی پی ٹی آئی کی کشتی سے جتنا جلدی چھلانگ لگالیں بہتر ہے: رانا ثںاء اللہ

لاہور:: رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مقدمے میں اب تک 10 پراسکیوٹرز کو 6 کروڑ روپے دیئے گئے، پی ٹی آئی سے اتحادیوں سمیت 22 کروڑ عوام ناراض ہے، اتحادی پی ٹی آئی کی کشتی سے جتنا جلدی چھلانگ لگالیں بہتر ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنے شہریوں کیخلاف منشیات کے جھوٹے کیسز بنانا شرم کی بات ہے، ہمیں مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں، واٹس ایپ کے ذریعے جج کا تبادلہ کر دیا گیا، بے گناہ اور بے قصور افراد کی ضمانتیں ہو رہی ہیں، سعد رفیق، احسن اقبال، شاہد خاقان، حمزہ شہباز کی بھی ضمانت ہوگی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی مشرف کے فیصلے پر واویلا مچا رہی تھی، تحریک انصاف سرعام پھانسی کی مذمت کر رہی تھی، کل قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر نے خود سر عام پھانسی کی قرارداد پیش کی، کل منظور ہونیوالی قرارداد پی ٹی آئی کیلئے پھٹکار ہے۔ انہوں نے کہا مطالبہ ہے جتنا جلدی ہوسکے مڈ ٹرم الیکشن کرائے جائیں، (ن) لیگ وسط مدتی سیٹ اپ کے حق میں نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں