0

آصف علی زرداری کی طبعیت مزید بگڑنے لگی، دل کی دھڑکن تیز

اسلام آباد:: سابق صدر آصف علی زرداری کی طبعیت مزید بگڑنے لگی، دل کی تکلیف میں مزید اضافہ ہوگیا، کمزوری بھی بڑھنے لگی۔

میڈیکل بورڈ کی رپورٹس اور سابق صدر کے ذاتی معالج سے مشاورت کے بعد آصف زرداری کے دل کے مرض کے حوالے سے علاج پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کی انجیو گرافی کا بھی امکان ہے، میڈیکل بورڈ کے معائنہ اور دماغ کی ایم آر آئی کی رپورٹس کے بعد ادویات تبدیل کی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے آصف علی زرداری کو کراچی منتقل کرنے کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں