0

آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ،کیس سنا تو پراپیگنڈا شروع ہوگیا

اسلام آباد :: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت ہمارا کندھا استعمال نہ کرے۔ عدالت نے کہا” ہم اس کیس کو کیا سنیں، ہم نے کیس سنا تو پراپیگنڈا شروع ہوگیا، کہا گیاکہ ججز سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں۔ہمیں ففتھ وار جنریش کا حصہ قرار دیا گیا۔بھارت میں بھی اس معاملے کو اچھالا گیا۔عدالت نے کہا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ہمیں قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔اٹارنی جنرل پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی سمری میں سپریم کورٹ کا ریفرنس ہمیں نہیں چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں