اسلام آباد :: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ آرمی چیف نے بھارت کوہرسطح پرمنہ توڑجواب دیا۔ تمام اتحادیوں نے وزیراعظم کے صوابدیدی اختیارکی حمایت کی ہے۔ وفاقی کا بینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزراءکے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کرتار پور راہداری کا راستہ دکھایا اور جمہوریت کے تسلسل کے لئے کھڑے ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے رول آف پروسیجر واضح ہیں کہ کابینہ سے منظور کی گئی سمری کو سب کی طرف سے منظور سمجھاجاتا ہے ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت جس قسم کے حالات کاسامنا ہے ، ان کاحالات کا مقابلہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مل کر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اتحادیوں نے کابینہ کے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کی حمایت کی ہے ۔ آرمی چیف نے بھارت کوہرسطح پرمنہ توڑجواب دیا۔ تمام اتحادیوں نے وزیراعظم کے صوابدیدی اختیارکی حمایت کی ہے۔