راولپنڈی:: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ امریکی سینیٹر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔